ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک

یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک

Sun, 15 Jan 2017 11:44:12    S.O. News Service

صنعاء،14؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ اتوار کو یمن کے دور افتادہ علاقے البیضاء میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو گذشتہ اتوار کو یمن کے البیضاء کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم حملے میں القاعدہ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق تک اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے البیضاء کے علاقے میں فضائی حملے میں ماریجانے والے القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہ نماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی القاعدہ کمانڈر الرصاص کی صنعاء سے جنوب مشرق میں 276کلو میٹر دور البیضاء گورنری میں بغیر پائلٹ ایک ڈرون کے ذریعے ہلاک کئے جانے کی اطلاعات آئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈٖرون طیارے نے البیضاء کے مشرق میں مسورہ کے مقام پر ایک مشتبہ کار پر بم گرائے جس میں الرصاص سوار تھے۔قبل ازیں 29دسمبر کوابین گورنری کی لود ڈاریکٹوریٹ میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کمانڈر جلال الصیدی اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔


Share: